بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات اور حادثہ میں چار افراد ھلاک پانچ زخمی ،ایک شخص اغوا



بولان میں سیا ہ کاری کے الزام میں دو افراد کوقتل کر دیا گیا۔ لیویز فورس کے مطابق بولان کے علا قے تحصیل کھٹن میں سیاہ کاری کے الزام میں دو افراد کوقتل کر دیا گیا ہے۔ لیویز فورس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔


 ادھر نوشکی عید کی شب چاند رات پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق‘ واقعہ پولیس کا ملزمان کے تعاقب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا، واقعہ کے خلاف بی این پی کے جانب سے احتجاج، بی این پی کے ضلعی صدر حاجی میر بہادر خان مینگل کے قیادت میں نعش کو پولیس تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا گیا، ایس ایچ او صدر اور ایس ایچ او نوشکی سٹی بمعہ مذکورہ گشتی عملہ معطل اور گرفتار کیا جائے ۔ بعد ازاں ایس پی نے  مظاہرین  اور ورثا  سے  مزاکرات  کرکے  احتجاج ختم کردیا ۔ جس کے  بعد  مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔


دکی  گزشتہ روز نا معلوم ملزمان دکی کے علاقے نانا صاحب زیارت کے مقام سے اسلحہ کے زور پر سرور خان نامی شخص کو اغواء کر کے لے گئے اغواء کی وجہ رشتے کا تنا زعہ بتائی جاتی ہے مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔


دریں اثناء پنجگور میں پولیس اور اے ٹی ایف کے عملے نے گرمکان کے مقام پر عبدالرحمان کے گھر پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے میں امام دین زخمی ہوگیا ۔ جبکہ عبدالرحمان کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔


دکی: مندے ٹک کے مقام پر ٹوڈی گاڑی تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے گاڑی بغاو سے دکی جارہی تھی حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کوسول ہسپتال دکی منتقل کردیاگیا جاں بحق شخص کی شناخت فضل ولد گل حسن قوم یوسفزئی جبکہ زخمیوں کی شناخت میر زاہد ولد شہزاد،نصر اللہ ولد فضل الرحمان،سردار حسن ولد قادر خان اور انور علی ولد عمر خطاب اقوام یوسفزئی کے نام سے ہوگئی ہے۔دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد شال  منتقل کردیا گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post