صحبت پور، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے آئی ای ڈی برآمد کر کے ناکارہ کردیا ،کوہلو سے نعش برآمد ،دیگر حادثات میں 27 افراد زخمی



صحبت پور  پولیس تھانہ سٹی سے چند گز کے فاصلے کھوسہ رائس مل کے قریب بارودی مواد برآمد ۔


پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طلب کرنے کے بعد بارودی مواد ناکارہ بنادیا گیا۔ 


کوہلو سے زکریا مسیح  نامی شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق متوفی کو سر میں ایک گولی لگی  ہے ۔ جبکہ اس کے نعش کے قریب ایک خالی خول اورپسٹل بھی برآمد ہواہے ۔ 

مذید تفتیش پولیس کر رہی ہے ۔ 



ادھر لسبیلہ میں ہنگلاج مندر روڈ پر ہندویاتریوں کی بس الٹ گئی جس کے باعث 25  یاتری زخمی ہوگئے ۔ 

مقامی انتظامیہ  کے مطابق ہندو اپنی عبادت گاہ ہنگلاج مندر کی یاترا کے بعد واپس آرہے تھے کوچ ہنگلاج مندر روڈ پر الٹ گئی۔


جس کے نتیجے میں 15 یاتریوں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں علاج کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ آٹھ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا .


اس طرح تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ پر ایک تیل بردار ایرانی ساختہ زمیاد گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گا ڑی ڈرائیور کو شدید چوٹین آئیں۔

ڈرائیور خلیل سکنہ میناز بلیدہ کو زخمی حالت میں لوگوں نے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا ۔


علاوہ ازیں سبیلہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ چڑہائی پر گیس سے بھرا ٹینکر پھسلن کی وجہ سے اُلٹ گئی۔  


ڈرائیور کو بے ہوشی کی حالت میں نکال دیا گیا جبکہ کلینئر ٹینکر کے نیچے دباہواہے  ۔ جسے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔


دریں اثناء خضدار میں مبینہ طورپر بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post