کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آتشزدگی، خاتون و بچوں سمیت 7 افراد ھلاک



 خیرپور کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی ریل کی بوگی میں آگ لگنے سے سات خواتین بچے ھلاک ۔ بتایا جارہاہے کہ   26 اور 27 اپریل کی درمیانی شب ساڑھے 12 کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی اے سے بزنس کوچ نمبر 17 میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری طور پر ٹرین کو خیرپور اور ٹنڈو مستی خان ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان روک لیا گیا۔


آگ لگنے کے دوران خاتون نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ ایک شخص متاثرہ بوگی میں جھلس کردم توڑ گیا، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ٹرین حادثے کے دوران 4 بچے لاپتہ ہوگئے جن کی لاشیں بعد ازاں لاشیں متاثرہ بوگی سے مل گئیں ۔ بوگی سے ایک اور شخص کی جھلسی ہوئی لاش بھی نکالی گئی۔


پولیس کے مطابق چھلانگ لگانے والی خاتون سمیت ٹرین حادثے میں جھلس کر جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ ھلاک  افراد کی نعشیں قریبی اسپتال گمبٹ میں رکھ دیئے گئے   ہیں۔


حادثے میں ھلاک خاتون اور چاروں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔


ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post