گوجرہ، منی بس اورٹرک میں تصادم 7 افراد جھلس کر ھلاک ،19زخمی



گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے دھرم کوٹ سٹاپ پر پینسرہ روڈ کے قریب مسافر منی بس  اور منی ٹرک میں تصادم ہوا ۔ تصادم  کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 7 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر منی بس سمندری سے فیصل آباد جا رہی تھی جس میں 25 افراد سوار تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post