بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں
سوموار کے روز صبح تقریبا 6 بجے کے وقت این اے 65 شاہراہ پر ٹوڈی اور مزد ا ٹرک میں خوفناک حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں ٹوڈی میں سوار 4 افراد محمد رفیق ولد اللہ ڈنہ گجر کچھی،عبدالمجید ولد صالح محمد بھنڈ کچھی،ارباب محمد یاسین ولد عبدالمالک بوہڑ،کچھی،اور ڈرائیور غلام حیدر ولد اللہ ورایہ مہر سکنہ سبی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
مزدا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
دوسری جانب ژوب کے علاقے گٹکی بابر پولیس ایریا میں نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
نعش شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے ۔
