تربت کے علاقہ تمپ سرنکن کے نوجوان رحمدل بلوچ ولد اسماعیل بلوچ جو کراچی ائیرپورٹ سے دبئی جارہے تھے گزشتہ 23 مارچ 2023 کو کرچی ائیرپورٹ سے لاپتہ ہیں ۔
رحمدل بلوچ کے بڑے بھائی کا کہنا ہے ان کے بھائی کئی عرصے سے دبئی میں مزدوری کرہے تھے گزشتہ مہینے جب وہ چھٹی ختم ہونے کے بعد واپس جارہے تھے کہ وہ کراچی ائیرپورٹ سے لاپتہ ہوئے جب ہم کو ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تو ہم نے ائیرپورٹ حکام سے پتہ لگایا تو انھوں نے بھی معلومات دینے سے گریز کرہے تھے ۔
انھوں نے کہاکہ یہ ائیرپورٹ حکام کی زمہداری ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں کیونکہ وہ ائیرپورٹ کے حدود سے لاپتہ ہیں ۔
اہلخانہ نے مزید کہا ہے کہ رحمدل ایک پر امن شہری ہیں جو ایک مدت سے دبئی میں مزدوری کرہے تھے اور ان کا کسی بھی تنظیم یا ریاست مخالف ایجنڈے سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا انہیں بازیاب کیا جائے ۔
