ضلع خاران اور سبی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز ، چوکیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا



خاران کے علاقے البت میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ اس دوران دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی-


اس طرح  ضلع سبی کے علاقے ڈھاڈر میں قلم دین چوک پر نامعلوم افراد پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا-


ذرائع کے مطابق دونوں حملوں میں فورسز کو جانی مالی نقصان کا سامنا رہا ہے، تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے نہ ہی حملوں کی ذمہ داری  کسی  مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post