کراچی میں بلوچ اکثریتی علاقے لیاری سے اطلاعات ہیں کہ فورسز نے سرگوات کلری میں گھر سے بابا مراد، اور ایک مقامی ہوٹل سے وارث اور آصف نامی دو افراد کو حراست میں میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے ۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر بابا مراد کو حراست میں لیا، جہاں گھر والوں نے مزاحمت کی تو فورسز نے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر مذکورہ شخص کو جبری گمشدکی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد وہ بھی لاپتہ ہیں ۔
ذرائع کے مطابق تینوں پیشے کے لحاظ میرویٹ ہوٹل میں سیکورٹی گارڈز ہیں ۔
