کوئٹہ پولیس اور راہزنوں میں فائرنگ کا تبادلہ 2 راہزن ہلاک 1 زخمی



کوئٹہ پشتون آباد میں پولیس اور راہزنوں میں فائرنگ کا تبادلے میں 2 راہزن ہلاک ایک کوزخمی ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب پشتون آباد میں راہزن ایک شہری سے موبائل فونز چھین کر فرار ہو رہے تھے گشت پر موجود پولیس اہلکاروں نے راہزنوں کو گھیرے میں لے لیا اسی دوران راہزنوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔


جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ پر 2 راہزن عطامحمد اور عطاللہ ہلاک تیسرے راہز ن نور خان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  مارے جانے والوں سے چھینا گیا موبائل اور اسلحہ قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی گئی ہے  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post