کوئٹہ نیو کاہان ایک شخص بارش دوران پہاڑی میں زخمی ہونے بعد لاپتہ



کوئٹہ   نیو کاہان میں ایک  شخص دو دن سے لاپتہ ہے ، مقامی لوگ سخت سردی میں اس ڈھونڈنے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے یہ بات نیو کاہان کے رہائشی حاجی سید علی مری کے ورثاء نے جاری بیان میں کہی ہے ۔


انھوں نے کہاہے کہ  گزشتہ روز وہ گھر سے پہاڑی کی جانب لکڑی چننے جارہاتھا کہ راستے میں تیز بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے   زخمی ہو  کر گر گئے ، یہ اطلاع انھوں نے خود   فون کرکے دی ،مگر وہ اپنا صحیح جگہ بارے معلومات نہیں دے پائے اور فون کٹ بند ہوا  ۔ 


اطلاع ملنے کے بعد ورثاء اہل محلہ سمیت انھیں تلاش کرنے نکلے وہ  دو دن سے  اپنی مدد آپ کے تحت اسے تلاش کر رہے ہیں، لیکن انھیں کامیابی نہیں مل پا رہی ہے ۔ 


علاقہ مکینوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ ورثاء کے ساتھ  لاپتہ شخص کی تلاشی میں کوئی تعاون نہیں کر رہاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post