کیچ کے مرکزی شہر تربت شہر سے دکان پر بیٹھے نوجوان نواز ولد شفیع محمد سکنہ آسکانی بازار کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ روز عصر کے وقت چھاپہ مار کر غیر قانونی
حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے ۔
مذکورہ نوجوان کے فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں دن دہاڑے اغوا و گمشدگی کی تصدیق بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے انسانی حقوق کے ادارہ پانک نے بھی اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر کی ہے ۔