خضدار سے نوجوان جبری لاپتہ، فورسز نے گھنٹوں ڈاکٹر کو حبس بے جا میں رکھا



 ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری لاپتہ کردیا جبکہ ایک ڈاکٹر کو کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔یہ بات باوثوق ذرائع نے ہمارے نمائندے کو بتائی ہے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ گذشتہ رات آٹھ بجے کے وقت نورگامہ زہری بازار کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ اس دوران  فورسز کے اہلکار بلال زہری ولد منیر احمد سکنہ زہری کو درزی کی دکان ، اور ڈاکٹر ظفر ولد محمد رحیم کو  اسکے میڈیکل اسٹور سے حراست میں لیکر  اپنے ہمراہ لے گئے۔


ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر ظفر کو کئی گھنٹے فورسز نے حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کردیا جبکہ بلال زہری تاحال لاپتہ ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post