کوہلو: میٹرک کے امتحانات میں نقل کی بھرمار پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل



 بلوچستان ضلع کوہلو میں میٹرک کے سالانہ بورڈ امتحانات ایک مزاق بن کر رہ گئے،  جہاں آئے روز پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا ہے ۔ طلبہ نے مختلف مخصوص واٹس ایپ گروپس بنا ہوئے ہیں، امتحانی مراکز میں موبائل اور سوشل میڈیا کا بھی آزادانہ استعمال کیا جا رہا ہے، امتحانات کی نگرانی کرنے والے سینٹر اساتذہ اور سپرینڈنٹ نقل مافیا کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔


 اس حوالے سے والدین اور عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے وزیر تعلیم کے اپنے حلقے میں نقل کی بھرمار ہے۔  جہاں امتحانی مراکز میں موبائل کی آزادانہ استعمال کے باعث آئے روز پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا ہے، جو کسی المیہ سے کم نہیں ہے۔


 انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت نقل جیسے ناسور جرائم کو کھلا چھوٹ دے کر نئی نسل کو اندھیروں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔


 انہوں نے  وزیر تعلیم ودیگر حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو میں نقل کی روک تھام کے لئے سخت سے سخت اقدام اٹھائیں جائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post