برلن : فری بلوچستان موومنٹ 27 مارچ کے دن مشرقی مقبوضہ بلوچستان پر پاکستان کے جبری قبضے کی مناسبت سے جرمنی میں ایک سیمینار کا انعقاد کریگی یہ بات ترجمان نے جاری بیان میں کہی ہے ۔
ترجمان نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ یہ سیمینار 25 مارچ کے دن جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے این ایچ ہوٹل کے میٹنگ روم میں جرمنی کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا کہ اس سیمینار میں مقررین یورپ کے وہ مصنفین ہونگے ، جنہوں نے بلوچستان کے حوالے سے کتابیں تحریر کی ہیں جو بلوچستان کے تاریخی پس منظر اور حالیہ حالات پر اپنے مقالے پیش کریں گے۔
