کولواہ میں دو ریاستی ایجنٹوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے 29 مارچ کو کیچ کے علاقے کولواہ، سگگ بلور  میں پاکستانی فوج کے دو مخبروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔


 انھوں نے کہاہے کہ ریاستی مخبر  ناصر ولد خداداد سکنہ شاپک نوک آباد، سدھیر ولد میار سکنہ کولواہ کرکی کو سرمچاروں نے 29 مارچ کو سگگ بلور میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کولواہ میں تنزیلہ فوجی کیمپ سے نکل کر باہر آئے۔ سرمچاروں نے انہیں سگگ بلور میں روکنے کی کوشش کی مگر وہ رکنے کے بجائے واپس آرمی کیمپ کی جانب فرار ہونے لگے، جس پر سرمچاروں نے فائرنگ کرکے دونوں کو ہلاک کیا۔


ناصر ولد خداداد 2014 سے پاکستانی فوج کے لیے مخبری کرتا رہا ہے وہ کئی سرمچاروں کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔ یہ ایجنٹ  شاپک، تجابان، تربت اور کولواہ میں کئی فوجی آپریشنز میں فوج کے ساتھ شامل رہا ہے. اس کے علاوہ وہ متعدد سماجی برائیوں میں ملوث بھی تھا۔


ترجمان نے کہاہے کہ سدھیر ولد میار ایک سرمچار تھا جس نے 2019  میں پاکستانی فوج کے سامنے سرنڈر کیا اور پسنی منتقل ہوا اور وہاں دشمن فوج کے لیے سرگرم رہا۔ وہ کافی عرصے سے کولواہ اور گرد و نواح میں بلوچ سرمچاروں کے خلاف سرگرم تھا۔ وہ سرمچاروں کی نشاندہی، تعاقب اور فوجی جارحیت میں بھی دشمن کے ساتھ رہا ہے۔


بلوچستان لبریشن فرنٹ نے دونوں قومی مجرموں کو انکے منطقی انجام تک پہنچایا۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے ریاستی ایجنٹوں سے دور رہیں۔ سرمچار انکو کہیں اور کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post