ڈھاڈر میں لیویز کی گاڑی پر دھماکہ



بولان: ڈھاڈر کے علاقے رند علی بازار میں موٹرسائیکل پر نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او لیویز زخمی ہوا ۔پولیس کے مطابق ڈھاڈر کے علاقے رند علی بازار پر نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل میں بم نصب رندعلی بازار کے علاقے میں کھڑی کر رکھی تھی بم زورداردھماکے سے پھٹ گیاجس کی زد میں آکر قریب سے گذرنے والی لیویز گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ، جس کے باعث ایس ایچ او لیویر زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کے بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکردھماکے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post