ماحل کی تعلق مسلح تنظیموں سے جوڑی جارہی ہے، انصاف دلائی جائے، اہلخانہ کی پریس کانفرنس



ماحل کی ایک ماہ میں 5 بار ریمانڈ لی گئی ہے، تعلق مسلح تنظیموں سے جوڑا جارہا ہے،بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی کانوٹس لیتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ،اور اعلیٰ عدلیہ اس طرح کے واقعات کا نوٹس لیں تاکہ ہمیں انصاف مل سکے۔ یہ بات انہوں نے مسنگ پرسنز بلوچستا ن کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ کے ہمراہ ماحل بلوچ کی اہلخانہ نے شال پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی ہے ۔

ماحل کی  نندپری گل نےکہا کہ  ہمارے خاندان کیخلا ف گزشتہ 7 سال سے آپریشن کر کے ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے ۔جسکی وجہ سے ہمیں نکل مکانی کرنا پڑی ۔

انھوں نے کہاکہ ںسماجی کارکن کی حیثیت سے بلوچستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھاتی رہی ہوں گزشتہ ماہ ماحل بلوچ کو انکی دو کمسن بچیوں اور میری والدہ اور ایک بھتیجی کو فورسز گھر سے لے غیر قانونی حراست میں لیکر لے گئے تھے، جس پر ہم نے احتجاجی دھرنا دیا ہمیں یقین دہانی کے باوجودانصاف نہیں ملا ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود اسکی  پانچ بار ریمانڈ لی گئی اور اب میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ۔بلوچستان میں انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے کو جرم قرار دیا جا تاہے ، اور مسلح تنظیموں کیساتھ جوڑنے کی کوشش کی جاتی ہے

، انہوں نے بتایا کہ کوئی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا اور نہ ہی کسی ایف آئی آر کا علم ہے تاکہ ہم قانونی طور پر سامنا کریں، ہماری اعلیٰ حکام، عدلیہ، سیاسی جماعتوں، علاقائی و بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے گزارش ہے کہ ماحل بلوچ کی اغواءنما گرفتاری کے کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف آواز اٹھائیں تاکہ ہمیں انصاف مل سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post