نوشکی سے دو افراد کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا

 


نوشکی  اسسٹنٹ کمشنر  کے  مطابق کیشنگی کے علاقے کلی بلغانی کے رہائشی سفیر احمد ا ور لیاقت  نامی دو افراد ہوٹل سے موٹر سائیکل پر اپنے گھر کلی بلغانی جارہے تھے کہ  راستے میں پک اپ میں سوار نامعلوم مسلح  افراد نے انھیں موثر سائیکل سے اتارکر  اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تاہم اغوا کی وجہ معلوم نہیں ہوسکا ہے  لیویز مغویوں کے بازیابی کے لیے کوشاں ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقہ میں ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندے بھی سرگرم ہیں ،جنھیں ریاستی دلال کوہی مینگل اور قمبر خان مینگل کی پشت پناہی حاصل ہے ۔

تربت  لاپتہ عابد بلوچ کی اہلخانہ نے تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کیچ سے ملاقات کی اور انکے  بازیابی کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر اہلخانہ کہاکہ انھیں  گزشتہ ہفتے آپسر سے فورسز نے لاپتہ کیاہے ۔

انھوں نے ان کے  گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی باحفاظت بازیابی کےلئے مدد کی اپیل کی۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے وفد کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے میں بہت جلد متاثرہ فیملی کو آگاہ کرکے عابد بلوچ کی بازیابی کو یقینی بنائیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post