گوادر: پسنی کے گہرے سمندر میں لانچ ڈوب گئی، ماہی گیروں کو بچا لیا گیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق پسنی کے سمندرمیں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ماہی گیری لانچ ڈوب گئی، اطلاع کے مطابق الاقرانامی لانچ پسنی سے سات کلو میٹر دور گہرے سمندرمیں ڈوب گئی لانچ میں ٹوٹل دس ماہی گیرموجود تھے جنہیں دوسری لانچ کے عملہ نے بچالیا ،ڈوب جانے والے لانچ کا تعلق کراچی سندھ سے بتایا جاتاہے۔