کراچی میں دشمن ایجنٹ نور محمد کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان  جیئند بلوچ نے کہا کہ انٹیلی جنس ونگ کی معلومات پر سرمچاروں نے 25 مارچ 2023 کو کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں ایک کاروائی میں دشمن فوج کے ایجنٹ  نور محمد عرف ساقم ولد حافظ عبدالغفور سکنہ  شاپاتان، پنجگور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔


نور محمد عرف ساقم، جولائی 2021 کو بی ایل اے کی اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) کے رکن سنگت شہید تابش عرف ریحان کی شہادت میں قابض پاکستانی فوج کے معاونت کاری میں براہ راست ملوث ہونے اور پنجگور و گردنواح میں فوجی آپریشنوں میں دشمن کی معاونت کے جرائم میں ملوث ہونے پر بی ایل اے کو مطلوب تھا۔


مذکورہ ایجنٹ کو قومی غداری کے مرتکب ہونے پر بلوچ قومی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ وہ ایک تنظیمی ساتھی کی شہادت میں ملوث ہونے کے بعد مفرور تھا، اور کراچی میں زیرزمین جاکر چھپا ہوا تھا تاہم  بی ایل اے کی انٹیلجنس ونگ نے مفرور مجرم کا پتہ لگایا اور انکی معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے، گذشتہ دنوں بی ایل اے کے سرمچاروں  نے فائرنگ کرکے دشمن کے ایجنٹ کے سزائے موت پر عمل درآمد کرلیا۔


بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ قومی غداری کے مرتکب ہونے والے دشمن کے آلہ کاروں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ وہ جہاں بھی جاکر چھپیں، انہیں کھوج نکال کر انکے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائیگا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post