تربت پولیس کے مطابق جمعرات کی علی الصبح 5 بجے کے قریب سینٹرل جیل کے نزدیک دو مسلح افراد نے زکریا ولد محمد مراد نامی موٹرسائیکل سوار کو روک کر ان کی سائیکل اور دیگر سامان چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران موٹرسائیکل سوار نے مزاحمت کی ہاتھاپائی کے دوران ایک لٹیرا راشد ولد حبیب سکنہ تلمب مند چھرا سینے میں لگنے کے باعث ہلاک ہوا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ پولیس نے واقعہ کے بعد موٹرسائیکل سوار زکریا کو گرفتار کرلیا ،اور ھلاک ڈاکو کے دوسرے ساتھی کی تلاش شروع کردی ہے
دریں اثناء حب گڈانی شپ یارڈ کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ، نعش شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے ۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے.
۔