حب سے فورسز ہا تھوں ایک شخص جبری لاپتہ ، ڈھنڈار سے ایک شخص کی نعش برآمد



بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری، حب سے نوجوان جبری لاپتہ ، تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دو روز قبل 9 مارچ کو حب کے علاقے دارو ہوٹل کے قریب گھر پر چھاپے کے دؤران ایک نوجوان جاوید ولد غلام قادر کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ 


ذرائع کے مطابق دوران حراست قابض فورسز کے اہلکاروں نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔  


ادھر ضلع کیچ سے  تربت کے رہائشی بہرام ولد گل محمد نامی شخص کی نعش ملی ہے ۔  جسے گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد ڈھنڈار میں پھینک دیا گیا ہے-


انتظامیہ کے مطابق تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں جبکہ مزیدتفتیش مقامی  پولیس کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post