کوئٹہ : بلوچستان بے روزگار لائیو سٹاک ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر جاوید بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال 2022.2023 بجٹ میں بلوچستان کے بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے صرف 100 آسامیاں مختص کر رہی ہے جبکہ بلوچستان میں اس وقت 1500 سے زائد ڈاکٹرز بے روزگار ہیں اور ہر سال ملک کے مختلف یونیورسٹیوں سے 200 سے زائد ڈاکٹرز فارع التحصیل ہوتے ہیں لیکن حکومت بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے خاص اقدامات نہیں کر رہی ہے جو کہ قابل تشویش ہے انہوں نے کہا کہ اس سال بجٹ میں ہم نے 1500 آسامیوں کا مطالبہ کیا ہے لیکن اگر حکومت صرف 100 آسامیاں مختص کریگی تو یہ بے روزگار ڈاکٹرز کیلئے ناکافی ہے انہوں نے کہا کہ یہ آسامیاں ڈویژنل سطح پر ہونگی اور بلوچستان میں ایسے بھی چھوٹے ڈویژن ہیں جن کو کوٹے میں ان 100 میں سے صرف 5 آسامی ملے گی اگر حکومت نے مطالبات منظور نہ کئے تو مجبوراً حقوق کے خاطر سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے بیان میں وزیر اعلیٰ و دیگر سے مطالبہ کیا گیا ہے بجٹ میں ویٹرنری آفیسر کی 1500 آسامیاں مختص کی جائیں ۔
