بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے ہم ضلع ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے علاقے سیغاری میں گزشتہ رات خواتین کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل بلوچ روایات کے خلاف ہے اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔