آواران آپریشن میں تین مسلح افراد مارے گئے – آئی ایس آر




 بلوچستان کے ضلع آواران میں دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ طور پر تین بلوچ آزادی پسند جنگجووں کو مارنے کا دعویٰ 

پاکستان فوج کے فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کیا ہے ۔ 


انھوں نے دعوی کیا ہے کہ ضلع آواران کے جنوبی علاقے میں سرگرم گروپ کیخلاف انٹیلی جنس بنیاد پر 15 مارچ سے آپریشن شروع کیا گیا۔بیان کے مطابق فرار ہونے کی کوشش میں دونوں اطراف فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے جن سے اسلحہ اور بھاری گولہ بارود برآمد کیا گیا۔


تاہم ائی ایس پی آر نے مارے جانے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔



بیان کے مطابق سرگرم گروپ کا تعلق تربت اور آواران روڈ و گردونواح میں متعدد وارداتوں سے تھا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ گروپ کی جانب سے مختلف راستوں پر متعدد گھات لگائے گئے تھے، انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے تین مسلح افراد کو ان کے ٹھکانے کی طرف جاتے ہوئے گیرے میں لیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post