لورالائی کے علاقے کلی لونی آباد کے قریب 20سالہ نوجوان نے اپنی سگی ماں مسمات ح کو ناگزیر وجوہات کی بناپر کلہاڑی سے وار کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔
شال گزشتہ شب سریاب روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کر دیا ،جس کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔
دریں اثناء گوادر کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ سیکشن میں نیوی کے اہلکاروں کو اورماڑہ جناح نیول بیس تک پہنچانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی ۔ جس کے نتیجے میں بس ڈرائیورناصربلوچ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ نیوی کے 9 اہلکار شدیدزخمی ہوگئے، حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا
علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی سنہڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18 ارشد ولد دین علی نامی نوجوان ہلاک ہوگئے، تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
بتایاجارہاہے کہ نوجوان کو اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ پانی بھرنے جارہے تھے ۔
ادھر حب ندی میں تین افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں ، بتایا جارہاہے کہ ایک شخص کی نعش نکال دی گئی ہے،مگر دو تاحال لاپتہ ہیں ۔