صحبت پور کے نواحی گائوں عبدالمجید کٹوہر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 8 سالہ مظفر علی، 18 سالہ وسیم اور 35 سالہ سدرا بی بی گل نساکٹوہر موقع پر ہلاک ہوگئیں ۔
وقوعہ کی اطلاع ملنے پر صحبت پور سٹی تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہلاک ہونے والوں کی نعشیں سول ہسپتال صحبت پور پہنچا دیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالےکردیئے گئے۔ ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔