سانحہ بارکھان ریڈ زون کوئٹہ میں جاری دھرنے کو مبینہ طورپر نامعلوم خاتون کی نعش پر سودا بازی کرکے چار روز سے جاری دھرنے کو ختم کروانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ حق کی باتیں کرنے والے ضمیر فروشوں نے معصوم خاتون کے خون بدلے اپنے ضمیر کی قیمت وصول کرکے دھرنا ختم کردینے کا اعلان کیا ہے ۔
باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ
پانچ کروڑ میں سانحہ بارکھان کے ریڈ زون میں جاری دھرنے کو ختم کرنے کا سودا طے پایااس طرح رقم کی تقسیم کا فارمولہ بھی وہیں طے پایا ۔
بتایا جارہاہے کہ یہ ڈیل حکومت اور اینجنسیوں کی طرف سے شیرین مری کے زریعے کھیتران کے بیٹے کی موجودگی میں 5 کروڑ کی ادائیگی پر ایم پی اے ہوسٹل میں ٹھیکدار کاشف کی مدد سے کامیاب کروائی گئی ۔ اور تقسیم کا فارمولا اور ادائیگی کی طریقہ کار
وہیں طے ہوئی ۔ فارمولے کے مطابق پانچ کروڑ میں سے آل پاکستان مری اتحا کو 3 کروڑ ادئیگی کی گئی ۔ ایک کروڑ شیرین مری کو دیا گیا جس نے یہ ڈیل کروانے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس طرح ایک کروڑ متاثرہ مری خاندان کودینے کا فیصلہ دیاگیا ۔