کوئٹہ ماھل بلوچ کی بازیابی اور نعشوں کی شناخت تک دھرنا جاری رہے گا ، اعلامیہ جاری

 


بلوچستان کے مرکزی شہر شال ریڈ زون  میں مری اتحاد نے   دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے ہوچکے ہیں۔جبکہ دوسری جانب  دھرنے میں شریک نوجوانوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ بلوچ بیٹی ماہل کی رہائی اور دیگر قتل کیے گئے لوگوں کی شناخت تک جاری رہے گا  ۔


دوسری جانب ماھل بلوچ کی بازیابی کیلے  دھرنا شال  کمشنر آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے جاری بھی جاری ہیں ۔ 


 مری اتحاد کے رہنما جہانگیر نے اپنے بیان میں  کہا کہ بازیاب خواتین اور بچوں کو کچھ دیر میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرینگے مجسٹریٹ کے سامنے بیان کےبعد انکو میڈیا کے سامنے لائینگے۔


انہوں نے کہا کہ ماں اور بیٹی دونوں کیساتھ جنسی زیادتیاں کی گئی ہے،  جس کی میڈیکل کیلئے دونوں کو کراچی بجوایا جارہا ہے۔


جبکہ خان محمد مری کی اہلیہ کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے 2 لڑکوں میں سے ایک انکا بیٹا نہیں جس کیلئے ڈی این اے کرائینگے۔ 


جہانگیر نے کہا کہ آئی جی پولیس نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایف آئی ار میں ہمارے مطالبے کے مطابق دفعات ڈال دئیے ہیں، وزیر اعلیٰ اور وزرا سب عبدالرحمٰن کھیتران کے ساتھ ہیں ، کسی نے کردار ادا نہیں کیا ‘ سب کردار آئی جی پولیس نے ادا کیا

Post a Comment

Previous Post Next Post