کیچ مند دشت اور مند کے درمیانی پہاڑی سلسلے مزبند میں گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے بلوچ سرمچاروں کی ایک کے علاوہ تمام کی شناخت ہوگئی ہے
شناخت ہونے والے شہدا ء میں ملا محمد کریم ولد شے محمد سکنہ گوبرد مند، کیپٹن منصور ولد شفیع محمد سکنہ بلوچ آباد مند ھزاع ولد محمد صالح سکنہ گوک ، جلال ولد حسن سکنہ تلمب مند، طالب ولد یٰسین سکنہ مھیر مند، آصف ولد ہیبتان سکنہ درچکو دشت اور مولا بخش ولد کریم بخش سکنہ درچکو دشت شامل ہیں ۔ جبکہ مزید نعش کی شناخت کرنا باقی ہے۔
تمام راجی شہداء کو قومی اعزاز کے ساتھ انکے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں گل زمین کے حوالے کیاگیا ہے ۔