پنجگور ماھل بلوچ کی رہائی اور سانحہ بارکھان کے خلاف مظاہرہ



پنجگور : طلباء  کی طرف سے آج 25 فروری کو سانحہ بارکھان اور ماھل بلوچ کی جبری گمشدگی ، جھوٹے مقدمات قائم کرنے کے  کیخلاف پریس کلب پنجگور سے جاوید چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو بعد میں دھرنے کا شکل اختیار کرگیا ۔


دھرنے میں مختلف سیاسی، طلباء تنظیم ،سول سوسائٹی سمیت مختلف  طبقہ ہائے سے تعلق رکھنے والے مقررین نے خطاب کیا ۔ 


مقررین نے  خطاب کرتے ہوئے 

ماحل بلوچ کی جبری گمشدگی اور جھوٹے مقدمات لگانے پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ معصوم نہتے خاتون کے خلاف  ریاست  کی طرف سے ایسے جھوٹے کیسز لگانا اور پھر عدالتوں میں  پیش نہ  کرنا  آئین  اور بلوچ روایات کے خلاف ہے ۔


انھاں نے کہاکہ اگر ان سے جانے انجانے میں غلطی سرزد ہوئی ہے  تو آپ  ثبوت لیکر  عدالت میں لائیں  وہان انھیں  پیش کریں ،دفاع کا حق دیں ۔ 


انھوں نے کہاکہ ریاست کی طرف سے ایسے عمل مزید بلوچ معاشرے میں آگ لگانے کے برابر ہوگا  ۔


مقررین نے بارکھاں واقع کی شدید مذمت بھی کی اور مجرم کو کیفر قردار تک پہنچانے کی  اپیل کی ۔ 


مظاہرین نے آخر میں   ماہل بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کو منظرعام پر لانے پر زور دیا اور کہاکہ یہ حکومت کی ذمہداری ہے   لواحقین کو انصاف فراہم کریں  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post