رکھنی بارکھان سانحہ خلاف احتجاج میں شرکت کرنے والوں کی گرفتاریاں شروع




رکھنی میں سرکاری پولیس سانحہ بارکھان واقع خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگوں کی  گھروں پر چھاپے مارنا شروع کردیا ہے ۔ 



مقامی لوگوں کے مطابق  سرکاری مخبر سانحہ بارکھان واقع پر جس جس نے بھی عبد الرحمان کھیتران کے خلاف احتجاج اور  جلوسوں کا حصہ بنا تھا ان   سب کی نشاندھی کر رہے ہیں ۔ 


بتایا جارہاہے علاقہ میں لوگوں کی نشاندہی سب سے زیادہ   رکھنی کے صحافی حضرات کر رہے ہیں کیوں کہ انھوں نے تصاویر اور ویڈیوز بنائے تھے ۔ 


مقامی لوگوں نے افسوس کا اظہار کیاہے کہ بلوچستان کی کھٹ پتلی حکومت پہلے دن سے ہی عبدالرحمن کے ہاتھوں اپنا ضمیر بیچ چکا تھا مگر یہ کام صحافی کریں گے ،کسی کو یقین نہیں تھا ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ صحافی کا کام ہے ظلم کے خلاف آواز اٹھانا نہ کہ ظالم کو سپورٹ کرنا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post