ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں کچھ دیر پہلے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقعہ ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا ۔
واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے ۔