سانحہ بارکھان خاتون کی شناخت ہوگئی ، مزکورہ خاتون نے گراناز کی ویڈیو بنائی تھی



بارکھان  : سانحہ بارکھان بلوچستان کے وزیر عبدالرحمن کھیتران کے نجی جیل میں خان محمد مری کے دو نوعمر لڑکوں کے ساتھ  بے دردی سے قتل ہونے والی بہادر لڑکی  کی شناخت ہوگئی ہے ۔


 غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بارکھان سے ملنے والے تین نعشوں میں سے کنویں سے برآمد ہونے والی خاتون کی نعش حاجی کوٹ کی رہنے والی مقامی خاتون کی ہے  اور وہ موچی قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ 


ذرائع کا کہنا ہے  کہ مذکورہ خاتون نے کھیتران کے نجی جیل میں خاندان کے دیگر سات بچوں کے ساتھ  قید  گراں ناز کی ویڈیو بنائی تھی ۔ 


انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے  مزکورہ خاتون کی لواحقین  انتہائی خوف کی وجہ سے سامنے نہیں آرہے ہیں، اور ان کا کہناہے کہ  عبدالرحمن کھیتران کے ساتھ بلوچستان حکومت سمیت پاکستانی خفیہ ادارے اور فوج ساتھ ہے ، اس لئے وہ یہ رسک نہیں لے سکتے کیوں کہ فوج نے عبدالرحمن کو علاقہ میں کھلی چھوٹ دے رکھی ، اس وقت بھی وہ ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ کی منصب پر فائز ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post