کیچ مند ماھل بلوچ کی جبری گمشدگی، خلاف احتجاج




 مند میں ماھل بلوچ کی حراست نما گمشدگی کے خلاف خواتین وحضرات کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی-


اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں ماہل کی تصویریں اور پلے کارڈز اٹھارکھے  تھے- مظاہرین نے ماہل پر جھوٹے مقدمات کی اندراج کی مذمت کرتے ہوئے حکومتی  فورسز  اور خفیہ اداروں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی-


مظاہرین نے ماہل بلوچ پر عائد جھوٹے کیسز کو خارج کرنے اور فوری بازیابی کا مطالبہ کیا-


مظاہرے کے  وقت پاکستانی فورسز نے مقامی دکانداروں کو دکانیں بند کرنے پر حراست میں لینے کوشش کی جس پر خواتین مظاہرین نے مداخلت کرتے ہوئے دکانداروں کو گرفتار ہونے نہیں دیا۔


آپ کو علم ہے  رواں ماہ   17 اور 18 فروری کی شب 11 بجے کے قریب بلوچستان کے مرکزی شہر شال  سے پاکستانی فورسز نے شہید ندیم بلوچ کی بیوہ  ماھل بلوچ کو ان کے بچوں سمیت گھر سے حراست میں لے کر جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا۔ 


واقعہ کے اگلے روز بلوچ تنظیموں و انسانی حقوق کے کارکنان کی شدید احتجاج کے باعث سی ٹی ڈی حکام نے بلوچ خاتون کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے کیسز درج کئے تھے-


ماہل بلوچ کی جبری گمشدگی و بعد ازاں مختلف کیسز میں گرفتاری ظاہر کرنے کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post