بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جار ی بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے خاران کے علاقے لجے میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ایک آلہ کار محمد جان ولد حسن خان ساسولی کو ہلاک کردیا اور اس سے ایک عدد کلاشنکوف بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔
ترجمان نے کہاہے کہ دشمن کے سامنے سرینڈر شدہ مذکورہ شخص طویل عرصے سے قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے تشکیل کردہ جھتے کا حصہ تھا اور لجے و گردنواح میں بطور آلہ کار کام کررہا تھا۔ مذکورہ شخص فوجی آپریشنوں میں دشمن کی معاونت کرنے سمیت خواتین کو بلیک میل کرکے دشمن کی معاونت کیلئے استعمال کرنے جیسے جرائم کا مرتکب ہوا تھا۔
بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم واضح کرچکے ہیں کہ دشمن کے پیرول پر کام کرنے والے غداروں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا اور اس جھتے سے منسلک دیگر غداروں کو جلد ہی انکے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
