آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے جھل جھاو الہی بخش گوٹھ کے رہائشی امید ولد عبدین کو فورسز نے گزشتہ روز کیمپ بلاک لاپتہ کردیا ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے دیگر لوگوں کے ساتھ پیشی کے بہانے اپنے کیمپ بلایا جب وہ گئے تو واپس نہیں لوٹے ، جو تاحال لاپتہ ہیں ۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی فورسز نے حراست میں لیکر انھیں لاپتہ کیاتھا ، جہاں تشدد کرکے کچھ دن بعد انھیں نیم مردہ حالت میں پھینک دیا تھا ۔