بلوچستان فائرنگ کے تین واقعات میں 3 افراد ھلاک جبکہ گاڑیوں کی تصادم میں 4 افراد زخمی ہوگئے



شال دشت ڈیگاری کراس پر مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے  حاجی میاں خان پرکانی ولد 55 سالہ حاجی عظمت خان عمر سکنہ کلی پرکانی دشت ڈیگاری کراس ھلاک ہوگئے ۔ 


اس طرح دکی سے اطلاعات ہیں کہ لاپتہ ہونے والے  ساز الدین بابر کی نعش پولیس نے  کلی کاروٹی سےبرآمد کرکے  اسپتال منتقل کردیا ہے۔


 پولیس کا کہنا ہے مذکورہ شخص کو تین گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا ہے۔


پولیس نے لاش کو کلی کاروٹی سے برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیاہے ۔ 


وہاں مستونگ آب گل کلی ژلی  قلات کے رہائشی تاج محمد ولد عرض محمد نامی شخص کو  نامعلوم افراد نے بھی  فائرنگ کرکے ھلاک کردیاہے ۔  


 لیویز نعش قبضہ میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے   بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے مزید تفتیش علاقہ لیویز کررہی ابتدائی رپورٹ کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے



ادھر پنجگور سے اطلاعات ہیں پنجگور سبزآپ ضلع واشک ناگ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم سے چار افراد راشد ولد مٹھا خان، انس ولد حاجی ابراہیم محمد ، انور ولد ابراہیم ساکنان خضدار اور فقیر ولد عبدالواحد سکنہ وشاب پنجگور زخمی ہوگئے  ہیں  جنہیں ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post