کوئٹہ : بارکھان عبدالرحمن کھیتران کے 2019 سے نجی جیل میں بند، خان محمد مری کی اہلخانہ ، بیوی سمیت پانچ بچے، کوئٹہ ریڈ زون میں انکی بازیابی اور بارکھان سانحہ میں انکے قتل ہونے والے دو نوجوان بھائیوں سمیت ان کی خاندان کی جیل میں آواز بننی والی دوشیزہ
کی قتل پر انھیں انصاف فراہم کرنے کیلے جاری دھرنے میں پہنچ گئیں ۔
ریڈ زون دھرنے کے رہنما اور مری اتحاد کے جہانگیر مری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بارکھان واقعے کے بازیاب مغوی شال میں ہمارے پاس پہنچ گئے ہیں۔
جہانگیر مری نے بتایا کہ بازیاب کرائے گئے مغوی ابھی مری اتحاد کے عمائدین کے پاس ہیں، واقعے کے حوالے سے ہمارے مطالبات تقریباً پورے ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب اپنی بازیاب ہونے والی بیوی اور بچوں کو دیکھ کر خان محمد مری اشک بار ہو گئے۔