مند میں پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ،بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پانچ فروری کی شام سات بجے مند کے علاقے مہیر میں بنگلہ چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا کرکے دس راکٹ داغے جو چوکی پر جاگرے ۔


انھوں نے کہاکہ اس حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔ ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو لے جانے کیلئے کئی ایمبولینس حملے کی جگہ پر پہنچ گئے تھے ۔ 


ترجمان نے کہاہے کہ اس حملے کے بعد حسب معمول حواس باختہ قابض فوج نے عام آبادی پر دھاوا بول کر لوگوں پر تشدد کی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post