قلات میں قیمتی پتھر لے جانی والی گاڑیوں پر حملہ



بلوچستان کے ضلع قلات تحصیل منگیچر میں خزینئی کے مقام پر گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے سنگ مر مر لیجانے والی ایک ٹرک کو فائرنگ کرکے نشانہ بنایا ہے۔


ذرائع کے مطابق حملے میں گاڑی کو جزوی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔


تاہم  حملے کی ذمہ داری کسی بلوچ آزادی پسند تنظیم  نے قبول نہیں کی ہے.

Post a Comment

Previous Post Next Post