خضدار ایس پی اسکواڈ پر بم حملہ، دو اہلکار ہلاک،سوراب فائرنگ میں پولیس اہلکار زخمی


بلوچستان کے علاقے خضدار شہر میں جھالاوان کمپلیکس مقام پر زور دار بم دھماکہ ہوا ہے ، بم دھماکہ  میں سپرٹنڈنٹ آف پولیس کے اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے ،جس میں دو عبدالسلام اور محمد دین نامی دو  اہلکار ہلاک  ہوگئے 


جبکہ عبدالطیف نامی سپاہی و دیگر زخمی ہوگئے ۔ 


 دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی-


 علاقے کو سیل کرکے ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، واقع کی تحقیقات پولیس کررہی ہے-


ادھر سے اطلاعات ہیں کہ سوراب کے مرکزی بازار میں مقامی بیکری کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سوراب کے ڈرائیور عبدالعزیز میروانی زخمی ہوگئے ہیں ۔



دونوں واقعات کی ذمہداری کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post