کوئٹہ : بلوچستان حکومت اپنے وزیر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے – مری اتحاد

 


کوئٹہ:  بارکھان حاجی کوٹ عبدالرحمن کھیتران کے نجی جیل میں قید بے درسی سے قتل ہونے والی  بلوچ خاتون گراناز اور اس کی دونوں بیٹوں  کے نعشوں کے ساتھ   لواحقین مری قبیلے کے افراد علاوہ سیاسی سماجی،طلباء ،تاجر برادر تنظیموں کے کارکنوں اور رہنماوں کا   شال ریڈ زون میں دھرنا دوسرے دن بھی  جاری ہے۔


 اس موقع پر چیئرمین مری قبائل اتحاد جہانگیر خان نے الزام عائد کیا ہےکہ بارکھان واقعے پر بلوچستان حکومت اپنے وزیر کو بچانے کی شش کر رہی ہے۔


اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انھوں نے دعویٰ کیا کہ مغوی بچوں کو عبدالرحمان کھیتران کے ساتھی وڈیرے کے پاس پہنچا دیا گیا ہے، اس کام کے لیے اس وڈیرے کو 10کروڑ روپے بھی دیےگئے ہیں۔


جہانگیر خان نے الزام عائدکیا کہ بلوچستان حکومت اپنے وزیرکو بچانے کے لیے ایسا کر رہی ہے، ہم بارکھان واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری چاہتے ہیں۔


انھوں نے کہاہے کہ خان محمد مری کے 5 بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے،  وزیرکے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں وزارت سے برطرف کیا جائے۔ 


وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ سے اس معاملے میں مدد کی اپیل کرتے ہیں۔


انھوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے  کہ خاتون نے ویڈیو میں فریاد کی تھی، اس کا بھی ابھی تک مقدمہ نہیں درج نہیں ہوا ہے ،


 انھوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی کارکردگی نہ ہونےکے برابر ہے، وزیر داخلہ کا بلایا گیا اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post