مند فورسز چیک پوسٹ پر حملہ



مند  ملاچات میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، حملے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا.

مذکورہ علاقے میں اس سے پہلے بھی پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم ابتک آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے.

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ فورسز  پر حملے کے بعد  حواس باختہ فوج نے سول آبادی پر مارٹر گولے فائر کئے ہیں  تاہم کسی قسم کی نقصانات بارے پتہ چل نہیں سکاہے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post