پنجگور کے علاقہ گچک کلری سے پاکستانی فورسز نے باپ کو دو بیٹوں اور داماد سمیت کیمپ بلاکر بعد ازاں تشدد کرکے جبری جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق گذشتہ روز فورسز نے علاقائی لوگوں کو اپنے کیمپ بلایا ، جب لوگ جمعہ ہوگئے تو ان پر تشدد کرکے دیگر افراد کو چھوڑدیا ۔ مگر جنگیان نامی شخص کو دو بیٹوں وحید،نصیب اور داماد منظور داد کریم سمیت حراست میں لیکر کیمپ میں بند کردیا ،جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔
آپ کو معلوم ہے مزکورہ افراد پیشہ کے لحاظ سے خانہ بدوش ہیں اور وہ اس سے قبل پہاڑی علاقہ گیڑو میں گلہ بانی کر تے تھے ،جہاں سے فورسز نے دیگر درجنوں خانہ بندوشوں کے ساتھ انھیں بھی 2020 میں زبردستی نقل مکانی کرنے پر مجبور کرکے گچک کلری میں بسنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہ مجبورا یہاں آکر کیمپ کے نذدیک آباد ہوگئے تھے ۔