بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں ایک فوجی چوکی پر حملے کے ساتھ دشمن فوج کے لیے راشن لے جانے والے گاڑیوں سے راشن ضبط کر لیے۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے25 فروری کو کولواہ کے علاقے بل الندور میں شام ساڑھے چھ بجے دشمن فوج کی چوکی کو راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔
اس طرح کولواہ کے علاقے مراہستان میں 23فروری کو سرمچاروں نے فوج کوراشن سپلائی کرنے والے مقامی گاڑیوں سے فورسز کی راشن کو ضبط کرنے کے ساتھ ڈرا ئیور کو بلوچ ہونے کے ناطے تنبیہہ کرتے ہوئے چھوڑ دیا ہے ۔
بی ایل ایف کے ترجمان ا ن حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ دشمن فوج مقامی ٹرانسپورٹرز کو اپنی روز مرہ کی اشیاء کے ساتھ دیگر سازو سامان کی سپلائی کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
انھوں نے گاڑی مالکان کو تنبیہ کی ہے کہ دشمن کی سہولت کاری سے باز آئیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت قدم اٹھا یا جائے گا.