بارکھان رکھنی شہر میں بم کا زوردار دھماکہ ہوا ہے ،جس کے نتیجے میں چار افراد ھلاک 10 زخمی ہوگئے ہیں ۔ بتایا جارہاہے کہ بم موٹرسائیکل میں نصب تھا ، جس پر دو افراد سوار تھے ۔ ھلاک اور زخمیوں کو رکھنی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس اور ایمبولنسز موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
مقامی رضاکاروں نے اپیل کی ہے کہ نوجوان سرکاری ہسپتال پہنچیں خون کی اشد ضرورت ہے۔