بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھ فروری کی شام ساڑھے سات بجے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تعلیم چوک پر قائم پاکستانی فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔
انھوں نے کہاہے کہ دستی بم چوکی کے اندر جاگرا جس سے چوکی میں موجود ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ جس کی ذمہداری ہم قبول کرتے ہیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ ہماری اس طرح کے حملے دشمن فورسز پر بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
