ترکیہ اور شام میں 8 ۔7 شدت کا زلزلہ600 سے زائد افراد ھلاک ہزاروں زخمی

 


ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ 

مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر تقریباً 17.9 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کے 15 منٹ بعد 6.7 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا۔


 جس کے نتیجے میں ترکیہ میں کم از کم 284 اور شام میں 386 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔


 شام کی وزارت صحت نے بتایا کہ شام کے حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں 7.8 شدت کے زلزلے میں کم از کم 245 افراد ہلاک ہوگئے جس کا مرکز جنوب مشرقی ترکیہ میں تھا۔


 سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ حلب، حما، لطاکیہ اور طرطوس کے شہروں سمیت حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں زلزلے سے کم از کم 239 افراد ہلاک اور لگ بھگ 648 افراد زخمی ہوگئے۔


امدادی کارکنوں نے بتایا کہ ملک کے شمال مغربی علاقوں میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کم از کم 147 افراد ہلاک اور 340 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔




ترکیہ کے مقامی حکام نے بتایا ترکی میں تاحال 284 اموات اور 500 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ترک شہرمالتیا کے گورنر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے 140 عمارتیں منہدم ہوگئیں۔


امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس سے کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ، جبکہ پڑوسی ملک شام میں بھی نقصان پہنچا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post