نوکنڈی مسافر گاڑی پر لیویز کی فائرنگ ایک لڑکی سمیت چار افراد زخمی ،شال سے 7سالہ بچے کی نعش برآمد



چاغی : نوکنڈی ڈک سے ماشکیل جانے والی مسافر گاڑی پر  لیویز فورس نے فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں ڈرائیور فخر الدین برہانزئی اور سیف اللہ برہانزئی، ایک لڑکی  سمیت دو افغان باشندے شدید زخمی ہوگئے ۔ 


نوکنڈی میں طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو دالبندین ریفر کر دیا گیاہے ۔ 


زخمی مسافروں کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے جو کہ غیر قانونی طور پر یورپ جانا چاہتے تھے۔ 


عوامی حلقوں نے  لیویز فورس کی جانب سے ڈرائیور اور مسافروں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ لیویز فورس بھی ایف سی اور فوج کی نقش قدم پر چل پڑا ہے ، جن کے ہاں شہریوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ 



دریں اثناء شال  سے سنگل نامعلوم افراد کے ہاتھوں لاپتہ 7 سالہ بچے  ایان خان کی تشدد زدہ  نعش برآمد ہوئی ،  جو سر درگئی کا رہائشی تھا اور رواں مہینے 22فروری سے لاپتہ تھا ۔ 


پولیس کے مطابق  نامعلوم شخص نے لال قلعہ تھانے کی حدود میں پہاڑی علاقے پر نعش کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ل

نعش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ، تاہم نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے-

Post a Comment

Previous Post Next Post